• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی  اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تھانہ گلگشت کے علاقہ سے نامعلوم افراد معاذ کی دکان جبکہ مختار کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سے سمیع اور عباد کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں ،سٹی شجاعباد کے علاقہ سے سمیرا بی بی کے گھر سے نقدی و موبائل فون چوری ہوگیا،تھانہ جلیل آباد کے علاقہ سے قسور کا موٹرسائیکل جبکہ چہلیک کے علاقہ سے طیب کا موبائل فون چوری کرلیا گیا جب کہ تھانہ شاہ شمس کے علاقہ سے اشفاق کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا۔ 
ملتان سے مزید