• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر کی چھت گرنے سے 3افراد زخمی، نشترہسپتال منتقل

ملتان (سٹافرپورٹر )ملتان کے علاقے بوسن روڈ نہالے والا میں گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے بوسن روڈ نہالے والا میں پلستر کے دوران پانی زیادہ لگنے سے چھت گر گئی اور اس کے ملبے تلے دب کر 26 سالہ محمد عرفان، 45 سالہ عبدالعزیز اور 8 سالہ محمد شویز زخمی ہوگئے،ریسکیو کے مطابق تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ملتان سے مزید