• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکشہ ڈرائیوز سے غیر قانونی اڈاٹیکس وصول کرنیوالے ملزمان گرفتار

ملتان( سٹاف رپورٹر)پولیس کی کارروائی، رکشہ ڈرائیوروں سے غیر قانونی اڈا ٹیکس وصول کرنیوالے ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق تھانہ ممتازآباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیوروں سے غیر قانونی اڈا ٹیکس وصول کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا،ممتازآباد پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ محمد عرفان ولد نذیر احمد اور محمد قاسم ولد امیر علی رکشہ سٹینڈ BCGچوک میں رکشہ ڈرائیوروں سے زبردستی اڈا ٹیکس کے نام پر بھتہ وصول کر رہےہیں،اطلاع ملتے ہی تھانہ ممتازآباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن سخی سرور اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا اور ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے بھتے کے طور پر وصول کیے گئے 3ہزار روپے بھی برآمد کر لیے گئے۔
ملتان سے مزید