ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ کپ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 1 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کپ نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم راشد علی ولد محمد صابر کو گرفتار کرکے 1 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی، ملزم کو تھانہ کپ کے علاقے اندرون لوہاری گیٹ سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔