ملتان(سٹاف رپورٹر) ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے جس کے فروغ کیلئے ہم سب کوشاں ہیں، پاکستان کی قومی ٹیم بھی انٹر نیشنل لیول پر کامیابی حاصل کررہی ہے،ہاکی کے فروغ کیلئے ہر مثبت اقدام کی حوصلہ افزائی کرینگے‘ان خیالات کا اظہار ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم نے ملتان آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہاکی اکیڈمی ملتان کی دعوت پر آئے ہوئے تاج کلب لیہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہاکی اکیڈمی کے درمیان منعقدہ میچ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر کوآرڈینیٹر سفیر حسین نقوی اور کوچ خرم شاہ محمد ارسلان بھی موجود تھے، میچ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان ہاکی اکیڈمی نے تاج کلب لیہ کو دو کے مقابلہ میں چار گول سے شکست دی، آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔