ملتان (سٹافرپورٹر)پولیس تھانہ بی زیڈ نے 51 کروڑ روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ،پولیس کو ثمر عباس نے بتایا کہ شاہد جمیل نامی شخص اس کے دفتر میں آیا اور اس کو اپنی کمپنی میں 51 کروڑ روپے انویسٹ کرنے کو کہا جس کے کہنے پر اپنے انویسٹرز کے ذریعے اس کو 51 کروڑ روپے دیے مگر شاید جمیل نے رقم خورد برد کرلی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔