• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی ہوٹلز چین کا ممکنہ ٹیک اوور، دو کمپنیوں نے 56 فیصد حصص خرید لئے

کراچی (رپورٹ /ریاض اینڈی) پرل کانٹی نینٹل (PC) ہوٹلز کے ملک گیر نیٹ ورک کی مالک کمپنی پاکستان سروسز لمیٹڈ (PSL) کے انتظامی کنٹرول کی تبدیلی کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں کیونکہ دو بڑی سرمایہ کار کمپنیوں نے ایک ہی دن، 14 جولائی 2025 کو، مجموعی طور پر کمپنی کے 56 فیصد سے زائد حصص خرید لیے ہیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو سیکیورٹیز ایکٹ 2015 کے تحت جمع کرائی گئی معلومات کے مطابق، معروف سرمایہ کار داؤد جان محمد نے 9,107,800 شیئرز 700 روپے فی شیئر کے حساب سے خریدے، جن کی مالیت 6.7 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ اسی دن، اے کے ڈی ہولڈنگ نے بھی 9,089,651شیئرز 700 روپے فی شیئر کے ریٹ پر خریدے، جن کی مجموعی مالیت 6.3ارب روپے ہے۔ اس طرح دونوں خریداریوں کی کل مالیت 12 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ خریدے گئے شیئرز کی تعداد 18,197,550 ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دو الگ الگ سودے اگرچہ بظاہر انفرادی دکھائی دیتے ہیں، مگر ان کی نوعیت اور وقت کو مدنظر رکھتے ہوئے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ایک منظم اور مربوط حکمت عملی کا حصہ ہو سکتے ہیں، جس کا مقصد PSL کا بورڈ کنٹرول حاصل کرنا ہو۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹو محمد سہیل نے جنگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر دو فریق مجموعی طور پر 55.95فیصد حصص حاصل کر لیں تو وہ کمپنی کا انتظام سنبھال سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید