• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیملی کورٹ کو چینی خاتون کے دعویٰ خلع کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت، فیصلے کا حکم

راولپنڈی(راحت منیر) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے فیملی کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ پاکستانی تاجر کی محبت میں گرفتار ہوکر بیوی بننے والی چینی مسلمان خاتون کے خلع کے دعوی کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکےتعطیلات سے قبل فیصلہ کیا جائے۔جبکہ وزارت داخلہ کو خاتون کی درخواست بھجواتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ جمعرات کو درخواست گزارکو سن کر مدت ویزہ بڑھانے کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے۔عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ بے شک چائینز میں نکاح ہوا لیکن چینی خاتون چونکہ اب پاکستان میں موجود ہے اسلئے فیملی کورٹ کا عدالتی دائر اختیار بنتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید