بنگلا دیش میں فضائیہ کا تربیتی طیارہ ڈھاکا کے ہائی اسکول کیمپس پر گرنے سے اموات کی تعداد 31 ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 165 افراد اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جاں بحق افراد میں 25 بچے اور تربیتی طیارے کا پائلٹ شامل ہیں۔
ترجمان بنگلا دیشی فوج کے مطابق طیارے میں ٹیک آف کے فوراً بعد تکنیکی مسئلہ ہوا تھا، تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیک آف کے فوراً بعد طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، پائلٹ نے طیارے کو آبادی سے دور لے جانے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہو سکا۔