• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی الیکشن 2016ء میں روسی مداخلت کی تحقیقات پر اوباما پر تنقید

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے  2016ء کے انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے معاملے پر تحقیقات کروانے پر سابق صدر اوباما کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2016ء کے انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات پر سابق صدر اوباما کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس سازش میں اوباما کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے، اوباما کا عمل غداری کے برابر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں مداخلت کے جھوٹے دعوے کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت اقدامات ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی انٹیلیجنس ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ اوباما انتظامیہ کے عہدیداروں نے غدارانہ سازش کے تحت روسی مداخلت کا بیانیہ گھڑا تھا۔

تلسی گبارڈ کے اس دعوے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اوباما کی گرفتاری کی ایک اے آئی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید