• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی: چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ، دو افراد ہلاک

اٹلی میں ایک چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

روم سے اطالوی میڈیا کے مطابق طیارہ اٹلی صوبے بریسیا میں ایک ہائی وے پر گرا اور اس میں آگ لگ گئی، ہائی وے پر گاڑیاں بھی طیارے کی زد میں آگئیں۔ 

اطالوی میڈیا کے مطابق حادثے میں طیارے میں سوار خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوئے، حادثےکی زد میں آنے والی گاڑیوں کے مسافر محفوظ رہے۔ 

حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید