• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

پشاور ( لیڈی رپورٹر)پشاور میں گزشتہ روز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا پشاور میں بارش کے بعد ہلکی ہوائیں چلتی رہیں جس پر شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔چترال، بالائی و زیریں دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان بالائی و زیریں کے بیشتر مقامات پر گرج چمک اور ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پشاور میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پشاور سے مزید