• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملاکنڈ میں الخدمت بنوقابل پروگرام کے دوسرے فیز کا اعلان

پشاور( لیڈی رپورٹر) الخدمت فاونڈیشن نے ملاکنڈ ڈویژن میں نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کے حوالے سے الخدمت بنوقابل پروگرام کے دوسرے فیز کااعلان کردیا جس کے لئے 31اگست کو کبل گراونڈ سوات میں ملاکنڈ ڈویژن کی تاریخ کا سب سے بڑا انٹری ٹسٹ منعقد کیا جائے گا جبکہ پہلے مرحلے میں الخدمت بنوقابل پروگرام کے تحت 16آئی ٹی کورسز پر مشتمل تین ماہ کے کورسز مکمل کرنے والے 1200سے زائدطلبہ وطالبات کواسناد کی فراہمی کے لئے ودودیہ ہال مینگورہ میں تقریب کا انعقاد کیا جائےگا۔پشاور پریس کلب میں الخدمت بنوقابل پروگرام کے پٹرن ان چیف وسابق سینئر صوباِئی وزیرعنایت اللہ خان نے الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخواشمالی کےصدر فضل محمود،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالدفاروق اور صوبائی میڈیا منیجر نورالواحدجدون کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن نے گزشتہ سال پشاور میں الخدمت بنوقابل کورسز کے اجراء کے وقت اعلان کیا تھا کہ اگلے پانچ سالوں میں الخدمت بنوقابل پروگرام کے تحت ملک بھر میں دس لاکھ نوجوانوں کو مفت آئی ٹی اسکیلز کے زریعے اس قابل بنائیں گے کہ وہ اپنے لئے باعزت روزگار کا انتظام کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ الخدمت بنوقابل پروگرام سے اب تک ہمارے صوبے میں 11ہزار سے زائد طلبہ نے استفادہ کیا ہے اور بڑی تعداد میں نوجوان اس انقلابی پروگرام کے زریعے اپنی معاشی مشکلات پر قابو پاچکے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت 65فیصد سے زائد نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ملک کی کمزور معاشی صورتحال کے باعث ہنرمند نوجوانوں کی بڑی تعداد بیرون ملک جانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملک میں بے روزگاری پر قابوپانے کےلئے آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ نوجوانوں پرخصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔
پشاور سے مزید