• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائی بار ایسوسی ایشن کو ایمبولینس فراہم کردی گئی

پشاور (نیوز رپورٹر)پشاورہائیکورٹ میں ایمرجنسی کی صورت مریضوں کو بر وقت طبی امداد کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت نے پشاور ہائی بار ایسوسی ایشن کو ایمبولینس فراہم کردی اورطبی عملے کو تعینات کر دیا ہے ۔اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امین الرحمان یوسفزئی کا کہناتھاکہ پشاور ہائیکور ٹ میں وکلاء کیلئے ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کیلئے کوئی سہولت موجود نہیں تھی وکلاء کو بھی مشکلات درپیش تھی،جس کے پیش نظر انھوں نے صوبائی حکومت سمیت مختلف محکموں کو خطو ط ارسال کرتے ہوئے اس کیلئے عملی اقدامات کئے جن کی بدولت صوبائی حکومت نے 1122کے طبی عملے کے ساتھ ایمبولینس فراہم کردی ہے ، امین الرحمان یوسفزائی ایڈووکیٹ نے ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل ، ڈی جی ہیلتھ اور ڈجی جی ریسکیو1122کا بھی خصوصی شکریہ اداکیاجنھوں نے پشاور ہائیکورٹ میں مستقل طور پر ایمبولینس فراہم کرنے میں اہم کرداراداکیا،صدر امین الرحمان یوسفزئی ایڈووکیٹ کامزید کہناتھاکہ وہ اور اسکی پوری کابینہ نے الیکشن میں وکلاء سے جو وعدے کئے تھے اسکی تکمیل ضرور ہوگی۔
پشاور سے مزید