• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی وزیراعظم کا انتخابی شکست کے باوجود مستعفی نہ ہونے کا اعلان

اسلام آباد(صالح ظافر) جاپان کے وزیراعظم ایشیبا نے حالیہ انتخابات میں اپنی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (LDP) کی تاریخی شکست کے بعد مستعفی ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی مدت مکمل کریں گے تاکہ امریکا سے کیے گئے نئے ٹیرف معاہدے پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ جاپانی میڈیا کے مطابق وہ جولائی کے اختتام تک استعفے کا اعلان کر سکتے ہیں، تاہم ایشیبا نے اس کی تردید کی ہے۔اتوار کے انتخابات میں مہنگائی، امیگریشن اور نوجوانوں کی مایوسی نے دائیں بازو کی نئی جماعتوں کو فائدہ دیا، جبکہ حکومتی اتحاد ایوانِ بالا میں اکثریت کھو بیٹھا۔ اب حکومتی اتحاد دونوں ایوانوں میں اکثریت سے محروم ہے۔ تجزیہ کاروں نے امریکا سے ہونے والے ٹیرف معاہدے کو ملکی مفاد میں "کمزور سودا" قرار دیا ہے۔ ایشیبا کے ممکنہ استعفے سے LDP میں قیادت کی نئی جنگ چھڑنے کا امکان ہے۔

اہم خبریں سے مزید