• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کر دی

ترجمان ذبیح اللہ مجاہد(فائل فوٹو)۔
 ترجمان ذبیح اللہ مجاہد(فائل فوٹو)۔

افغانستان کی طالبان حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کر دی۔ 

کابل سے خبر ایجنسی کے مطابق افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ یو این رپورٹ میں جن لوگوں کا حوالہ دیا گیا وہ غلط ہوسکتا ہے۔ 

انھوں نے کہا ہوسکتا ہے وہ لوگ نظام کے مخالف ہوں یا وہ پروپیگنڈا یا افواہیں پھیلانا چاہتے ہوں۔ 

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اس مقصد کیلئے وہ افغانستان میں موجود یواین کے امدادی مشن کو استعمال کر رہے ہوں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ طالبان حکام ایران اور پاکستان سے واپس آنے والے افغان شہریوں کیساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید