• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقہ کے ارب پتی شخص کو ہاتھی نے کچل کر ہلاک کردیا

فوٹو: ڈیلی میل
فوٹو: ڈیلی میل 

جنوبی افریقہ کے ارب پتی شخص کو ہاتھی نے کچل کر ہلاک کردیا۔

 جنوبی افریقہ کے معروف گونڈوانا پرائیویٹ گیم ریزرو کے ارب پتی مالک، فرانسوا کرسچیئن کونرا ڈی ایک ہاتھی کے حملے میں ہلاک ہو گئے۔

برطانوی اخبار کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ سیاحتی لاجز کے قریب موجود ہاتھیوں کے ایک جھنڈ کو محفوظ مقام کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ ہولناک واقعہ جنوبی افریقہ کے اعلیٰ درجے کے گیم ریزرو میں اُس وقت پیش آیا جب پارک مکمل طور پر سیاحوں سے بھرا ہوا تھا، اس لگژری سفاری پارک میں مشہور شخصیات نجی سفاری سے لطف اندوز ہوتی ہیں، اس کا ایک رات کا کرایہ فی جوڑا 900 پاؤنڈ تک ہوتا ہے۔

ارب پتی شخص پر 6 ٹن وزنی ہاتھی نے اچانک حملہ کیا، ہاتھی نے انہیں اپنے دانتوں سے زخمی کرنے کے بعد کئی بار کچل دیا، اس موقع پر لوگوں نے انہیں بچانے کی کوششیں کیں مگر وہ ناکام ثابت ہوئیں۔

55 سالہ ایف سی کونرا ڈی فطرت، بالخصوص ہاتھیوں کے شیدائی تھے اور اکثر ان کی تصاویر لینے کے لیے میدان میں نکل جایا کرتے تھے۔ ان کے پاس زولوجی، اینیمل اسٹڈیز، کامرس اور مارکیٹنگ میں آنرز کی ڈگریاں تھیں اور وہ ایک پرجوش اور باصلاحیت کاروباری شخصیت سمجھے جاتے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  گونڈوانا ریزرو میں ایک سال کے دوران ہاتھی کے ہاتھوں یہ دوسرا جانی نقصان ہے۔ اس سے قبل مارچ 2023 میں 36 سالہ گائیڈ ڈیوڈ کینڈالا اسی طرح ہاتھیوں کے جھنڈ کو  علاقے سے گزارنے کی کوشش میں ہلاک ہو گیا تھا۔ اسے بھی ہاتھی اپنے دانتوں سے زخمی کرنے کے بعد گھسیٹ کر جھاڑیوں میں لے گیا تھا اور ٹکڑے ٹکڑے کر دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید