لاہور(خالدمحمودخالد) نریندر مودی نے بطور وزیراعظم اپنے عہدے کے 4078دن مکمل کر لئے، وہ بھارت کے دوسرے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم بن گئے ہیں ۔ انہوں نے 26مارچ 2014 کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس سے پہلے اندرا گاندھی کے پاس بھارت کی دوسری سب سے طویل عرصہ وزیراعظم رہنے کا اعزاز تھا۔ اب وہ تیسرے نمبر پر آگئی ہیں۔ اندرا گاندھی 24 جنوری 1966 سے 24 مارچ 1977 تک مسلسل 4077 دنوں تک وزیر اعظم رہیں۔