• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کے بیٹوں کا اپنے باپ کیلئے آواز اٹھانا حق ہے، علیمہ خان

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کاکہناہے کہ سلیمان اور قاسم میری اولاد ہیں، باپ کیلئے آواز اٹھاناان کا حق ہے،ملک میں قانون یا مارشل لاء نہیں بلکہ ایک شخص کی ایماء پر سب کچھ ہورہا ہےجمعرات کو توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعداڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن نے کہاکہ قاسم اور سلیمان پاکستان آمد پر گرفتاری سے نہیں ڈرتے ، آج صرف دو وکلا ءکو جیل کےاندر جانے کی اجازت دی گئی، انہوں نے میڈیا کو بتایاکہ بانی نے کہا ہے کہ انہیں 22 گھنٹے تک سیل میں رکھا جا رہا ہے، ان کا اخبار، کتابیں اور ٹی وی تک بند کر د یاگیا ۔
اہم خبریں سے مزید