ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک حکام نے ڈھائی گھنٹے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے پر سوفٹ ویئر خرابی کو ذمہ دار ٹھرایا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف ٹیک جائنٹ ایلون مسک کی انٹرنیٹ سورس میہا کرنے والی کمپنی اسٹار لنک کو سروس کی ایک بڑی بندش کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے ہزاروں صارفین سے ایلون مسک اور انکی کمپنی کے سینئر ایگزیکٹوز نے معافی مانگی ہے۔
اسٹار لنک انجینئرنگ کی نائب صدر مائیکل نیکولس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ انٹرنیٹ سروس 6 ملین انٹرنیٹ صارفین استعمال کرتے ہیں جن کا تعلق 140 ممالک سے ہے جنکو ڈھائی گھنٹے اس سروس کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا۔
مائیکل نیکولس نے مزید بتایا کہ یہ مسائل ایک اندرونی سوفٹ ویئرسروس کی ناکامی کی وجہ سے ہوئے۔
بتاتے چلیں کہ اسپیس ایکس 2020ء سے اب تک 8 ہزار سیٹلائٹ خلاء میں روانہ کرچکی ہے، یہ کمپنی مختلف ممالک میں فوجی اور ٹرانسپورٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دور دراز علاقوں میں صارفین کو سروس مہیا کرتی ہے جہاں عام طور پر رسائی مشکل ہوتی ہے۔