• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات

اسلام آباد(نمائندہ جنگ/مانیٹرنگ ڈیسک ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات ہوئی ۔مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ عالمی و علاقائی امن کے حوالے سے پاکستان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے‘اس موقع پر اسحق ڈارکا کہنا تھاکہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا کردار اور کاوشیں لائق تحسین ہیں‘علا وہ ازیں امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل کے زیر اہتمام تقریب سے گفتگو کرتے ہوئےاسحاق ڈارکاکہناتھاکہ پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام آچکا‘واشنگٹن سےایڈنہیں ٹریڈ چاہتے ہیں ‘امریکی مصنوعات کو پاکستان میں زیادہ رسائی دینے جا رہے ہیں‘ امریکا کے ساتھ بہت جلد تجارتی معاہدہ ہو جائے گا‘مقبول سیاسی لیڈر ہونے کا مطلب اسلحہ اٹھانا نہیں‘ سانحہ 9مئی پر قانون اپنا راستہ خود لے گا‘ بھارت کی خطے میں اپنی بالادستی اور تسلط کی کوششیں 7سے 10مئی کے دوران دفن کردی گئیں‘عافیہ صدیقی امریکا میں قانونی عمل کے تحت قید ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے واشنگٹن ڈی سی میں اہم ملاقات کی‘دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبہ جات میں مضبوط اور منظم روابط استوار کرنے کے ضمن میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی نائب وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں فریقین کی جانب سے سینئر حکام شریک ہوئے ۔ پاکستان اور امریکا کے وزراء خارجہ کے درمیان یہ پہلی بالمشافہ ملاقات ہے۔

اہم خبریں سے مزید