• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن، وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے چہرے پر خوشی اور اطمینان کے تاثرات

واشنگٹن (عظیم ایم میاں )پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے معاونین 11بجکر 50منٹ پر چہرے پرخوشی اور اطمینان کے تاثرات لئے واپس نکلتے دکھائی دیئے اور ملاقات کے بارے میں بلند آواز سوال کے جواب میں مثبت اشارہ دیتے ہوئے چلے گئے۔ انہوں نے امریکی تھنک ٹینک سے خطاب میں بھی اپنا فوکس پاکستان اور انڈیا تعلقات اور کشیدگی پر رکھا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی پرائم منسٹر اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے دورہ نیویارک اور واشنگٹن کی سب سے اہم ملاقات امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں رہی یہ ملاقات تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 10منٹ پر امریکی محکمہ خارجہ کی عمارت میں داخل ہونے والے پاکستانی وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ان کے معاونین 11بجکر 50منٹ پر چہرے پرخوشی اور اطمینان کے تاثرات لئے واپس نکلتے دکھائی دیئے اور ملاقات کے بارے میں بلند آواز سوال کے جواب میں مثبت اشارہ دیتے ہوئے چلے گئے۔ انہوں نے امریکی تھنک ٹینک سے خطاب میں بھی اپنا فوکس پاکستان اور انڈیا تعلقات اور کشیدگی پر رکھا البتہ امریکی وزیر خارجہ نے اس ملاقات کے با رے میں تبصرہ کرتےہوئے اس ملاقات کو دو طرفہ تجارت کو وسعت دینے اور اہم معدنیات کے شعبے میں تعاون اور تجارت کے بارے میں گفتگو تک محدود رکھا جبکہ انسداد دہشت گردی اور علاقائی سیکورٹی کے تحفظ کے بارے میں پاکستان کی کوششوں اور اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔
اہم خبریں سے مزید