• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت حکومتی مقررہ سطح پر نہ آسکی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) حکومتی کوششوں کے با وجودملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت حکومتی مقررہ سطح پر نہ آسکی۔وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کر دیےجس کے مطابق کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں جہاں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 200روپے فی کلو تک برقرار ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط قیمت 180 روپے 4 پیسے فی کلو پر آگئی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی کی قیمت 185 روپے تک فی کلو ہے۔
اہم خبریں سے مزید