کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیسٹر میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستاننے جنوبی افریقا کو 31 رنز سے شکست دے دی اور دوسری کامیابی حاصل کی۔پاکستان چیمپئن کی جانب سے دیے گئے 199 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا چیمپئن کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 167رنز بناسکی پاکستان چیمپئنز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے تھے ۔عمر امین نے 58 رنز بنائے اور شعیب ملک 46 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تھے، شرجیل خان 19، کامران اکمل 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کپتان محمد حفیظ 8 رنز بنائے جبکہ آصف علی نے 11 گیندوں پر 23 رنز کی اننگز کھیلی۔جنوبی افریقا کی اننگز میں مورے وین وک کی 20 گیندوں پر 44 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، ہاشم آملہ 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جے پی ڈومینی 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔وین پارنیل 21 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر اور کپتان محمد حفیظ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رومان رئیس، عماد وسیم، سہیل خان، شعیب ملک اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔