کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں رواں سال ڈینگی سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع شرقی کی رہائشی 48 سالہ خاتون کو 23 جولائی کو نجی اسپتال میں داخل کیا گیا جس میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ، اس کا علاج کیا جارہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور انتقال کر گئی ۔ یہ رواں سال شہر میں ڈینگی سے پہلی ہلاکت ہے۔