اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) پاکستان نے گزشتہ ساڑھے پانچ برسوں میں ایک لاکھ 57 ہزار 960 استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی ہیں جبکہ مقامی مینو فیکچررز نے اس عرصے کے دوران بیرون ملک صرف 248گاڑیاں برآمد کی ہیں ، استعمال شدہ درآمد کی گئی گاڑیوں میں سال 2020 کو 19 ہزار 392، سال 2021 میں 36 ہزار373، سال2022میں 20173، سال 2023میں19523، سال 2024 میں 38472اور 2025کے پہلے چھ ماہ میں 30جون تک 24 ہزار 20 استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی گئی ہیں ، ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ استعمال شدہ گاڑیاں جاپان سے درآمد کی گئی ہیں اور ان کی تعدادایک لاکھ 55 ہزار 288 ہے ، جمیکا سے 1085، برطانیہ سے 865،جرمنی سے 257، اردن سے 173، امریکا سے 79اور چین سے 65گاڑیاں درآمد کی گئی ہیں ، مقامی گاڑیاں تیار کرنیوالی کمپنیوں کی جانب سے سال 2021میں 20، سال2022 میں 19، سال 2023میں 47، سال 2024میں 70اور سال 2025میں 92 گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں ، جن ممالک کو گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں ان میں جاپان کو 151، کینیاکو 20، سولومون آئی لینڈ کو 26، تھائی لینڈ کو 15اور دیگر ممالک کو گاڑیاں برآمد کی گئی۔