• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل، رواں سال جاں بحق افراد کی تعداد 54 ہوگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی پاور ہاوس کے قریب مبینہ طور پر ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری جاں بحق ہوگیا رواں سال ڈاکووں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونےوالے افراد کی تعداد 54ہوگئی ، تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانہ کی حدود نیو کراچی پاور ہاؤس چورنگی عالم پرائیڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے اسلحے کے ذرو پر 125موٹر سائیکل سوار دو افراد کو روک لیا اور تلاشی لینا شروع کردی اس دوران ایک شخص نے بھاگنے کی کوشش تو ملزمان نے فائرنگ کرکے 25سالہ صدام ولد امام کو گولی مار دی اور فرار ہوگئے ،گولی لگنے سے صدام موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا ، پولیس نے مقتول کی لاش ایمبولنس کی مدد سے عباسی شہید اسپتال منتقل کی ، اس حوالے سے ایس ایچ او ناصر خان نے بتایاکہ اتبتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مقتول صدام اور اپنے کزن کے ہمراہ کلفٹن سے نیوکراچی یو پی مارکیٹ سامان خریدنے آیا تھااور واپس جارہے تھے کہ پاور ہاوس کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے انھیں روک کر تلاش لی اس دوران مقتول کا کزن بھاگنے لگا تو ملزمان نے قریب سے صدام کی گردن پر گولی ماری دی اور بغیرلوٹ مار کیے فرار ہوگئے ، مقتول کے اہلخانہ نے بتایا ہےکہ صدام اپنےکزن خدابخش کےہمراہ یوپی موڑکےقریب لگنےوالےہفتے واربازارمیں خریداری کےلیے گیاتھا، ڈاکووں نےروک کرمقتول کےکزن سےلوٹ مارکی،صدام نےاپنی موٹرسائیکل نکال کرفرارہونےکی کوشش کی ڈاکووں نےفائرنگ کردی، صدام کی کچھ ماہ بعدشادی تھی، مقتول تین بھائیوں میں سب سےبڑاتھا، پولیس کے مطابق مقتول کاآبائی تعلق تھرپارکرسےتھا اور وہ کلفٹن میں واقع بنگلے میں ملازمت کرتا تھا ۔پولیس نے جائے وقوع کے قریب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرنے کے بعد ڈکیتی مزاحمت سمیت مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے،

اہم خبریں سے مزید