اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)حکومت پاکستان نےانگور اڈا کراسنگ پوائنٹس کھولنے کے لیے افغانستان سےوقت مانگ لیا ہے۔ حکو متی ذ رائع کے مطابق حکومت پاکستان نےانگور اڈا کراسنگ پوائنٹس کھولنے کے لیے افغانستان سےوقت مانگ لیا ہے اور کراسنگ پوائنٹس این ایل سی بارڈر ٹرمینل کےآپریشنلائزیشن سے مشروط کردیے گئے ہیں۔حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تجارت کےلیے بنیادی انفرا اسٹر کچر مکمل کرنے کے لیے تھوڑا وقت درکار ہے، انگور اڈہ کراسنگ پوائنٹس 14اگست تک کھولنےکی کوشش کی جائےگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرایساممکن نہ ہوا تو آئندہ ماہ 31 اگست تک کراسنگ پوائنٹس کھولے جائیں گے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا انگور اڈا کراسنگ پوائنٹس کھولنے پر اتفاق ہے۔