• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں چینی کی ری ٹیل قیمت 173 روپے فی کلو مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی اور نوٹی فیکشن جاری کردیا نوٹی فیکشن کے مطا بق چینی کی ہول سیل قیمت 170 روپے فی کلو جبکہ ریٹیل قیمت 173 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے تمام ہول سیلرز ریٹیلرز اور ڈپارٹمینٹل اسٹورز کو نئی قیمت پر عملدرامد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے انھیں تنبیہ کی گئی ہےکہ جو سرکاری قیمت کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جاے گی۔ تمام چینی کے فروخت کنندگان کو قیمت نمایا ں طور پر اویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی گئ ہے۔
اہم خبریں سے مزید