لاہور( خالدمحمودخالد) بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے جس میں 26 شہری ہلاک ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آخر بھارتی حکومت یہ کیوں سمجھتی ہے کہ وہ پاکستان سے آئے ہیں۔ کیا حکومت نے ان کی پاکستانی ہونے کی شناخت کی۔ وہ دراصل بھارتی ہیں اور انہوں نے بھارت میں ہی دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔