• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’تیرے بن 2‘ میں تاخیر، یمنیٰ زیدی کی لب کشائی

جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی شاندار کامیابی کے بعد شائقین ’تیرے بن 2‘ کے منتظر ہیں۔ ڈرامے کے سیکوئل میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے، ڈرامے کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے لب کشائی کر دی۔

2023ء میں یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کے ساتھ ڈراما سیریل ’تیرے بن‘ کے سیزن 2 کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اس میں کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی، جس کی وجہ سے شائقین طویل عرصے سے منتظر ہیں اور اس حوالے سے کافی عرصے سے سوال کر رہے ہیں۔

ڈرامے میں میرب کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی سے حال ہی میں امریکا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران شائقین نے اپنا سوال دہرا دیا۔

اداکارہ نے شائقین کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ’تیرے بن 2‘ کی تاخیر کی اصل وجہ بتا دی اور کہا کہ میرے خیال میں اس پراجیکٹ کا اعلان بہت جلدی میں کیا گیا تھا اور میں سمجھتی ہوں کہ اس کی تاخیر کی اصل ذمے داری پروڈیوسرز اور اداکاروں دونوں پر عائد ہوتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ڈرامے کی تاخیر کی اصل وجہ یہی ہے، آپ سب سیزن 2 کی امید رکھیں لیکن ابھی میرے پاس اس حوالے سے کوئی خاص معلومات نہیں ہیں، کیونکہ یہ اب بھی زیرِ تکمیل ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید