• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر کرائم کی روک تھام قومی سلامتی کا تقاضا، تدارک کیلئے موثر نظام ناگزیر، میرخلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کا سیمینار

لاہور (رپورٹ:عیشہ آصف)ماہرین نے کہا ہے کہ سائبر کرائم کی روک تھام قومی سلامتی کا تقاضا ، ایسے نیٹ ورکس کے تدارک کے لیے مکمل اور مؤثر نظام ضروری ہے۔ ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ پر بڑھتے ہوئے انحصار نے سائبر جرائم پیشہ افراد کے لیے کام کرنے کے لیے زرخیز زمین پیدا کر دی ہے، جس سے سائبر سیکیورٹی کے مضبوط اقدامات اور بیداری کو بہت اہم بنایا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہارمیر خلیل الرحمنٰ میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز)اورپاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار بعنوان ’بڑھتا ہوا سائبر کرائم ۔۔۔۔سدباب کیا؟میں کیا۔جس کی صدارت ڈاکٹر عثمان انور (آئی جی پنجاب)نے کی۔مہمانان خصوصی سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم (صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی)اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل(نائب صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی،چیئرمین خوشحال پاکستان،سابق چیئرمین این ڈی ایم اے)تھے۔حرف آغا ز عزیز احمد اعوان (چیف آرگنائزرومیڈیا کوآرڈنیٹرPESS ،کنوینر خوشحال پاکستان)ادا کیا۔مہمانان گرامی میں شائستہ ندیم (ایس ایس پی)وقاص سعید (ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم)پروفیسر ڈاکٹر عثمان غنی (سربراہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ UET)پروفیسر ڈاکٹر عرشہ میر(ایل سی ڈبلیو یو)، رئیس انصاری شامل تھے۔اور میزبانی کے فرائض واصف ناگی نے ادا کیے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ سائبر کرائم کی روک تھام قومی سلامتی کا تقاضا ہے۔عوام کو سمجھنا ہوگا کہ سائبر کرائم کا تعلق دہشتگردی جیسے عالمی چیلنج سے جڑتا ہے ۔سائبر کرائم پر ہزاروں درخواستیں زیر التوا ہیں، فوری اقدامات ناگزیرہیں۔

ملک بھر سے سے مزید