اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)پاکستان کاچین کےساتھ گذشتہ مالی سال کے دوران تجارتی خسارہ بڑھ کر14ارب 37کروڑڈالرزپرپہنچ گیا۔ چین سے 16 ارب 75 کروڑ ڈالرزکی درآمدات ،چین کیلئے پاکستانی برآمدات2ارب 38کروڑ ڈالر رہیں، گذشتہ مالی سال چین کےساتھ پاکستان کے تجارتی خسارے میں سالانہ بنیادوں پردو ارب بیالیس کروڑ ڈالرزکااضافہ ہواجبکہ گذشتہ صرف ایک ماہ کے دوران چین کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ ایک ارب سولہ کروڑ ڈالرز رہا۔