• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجب طیب اردوان مسلم امہ کے مضبوط رہنما ہیں، وزیر اطلاعات

اسلام آباد ( طاہر خلیل )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ رجب طیب اردوان کے دور میں پاک ترک تعلقات کو ایک نئی جہت ملی، وہ مسلم امہ کے مضبوط رہنما ہیں۔ ان کے دور میں پاک ترک تعلقات کو  نئی جہت ملی  ,اسلام آباد میں ڈاکٹر فرقان حمید کی کتاب ’ دی ٹائیگر آف اسلامک ورلڈ ’ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ڈاکٹر فرقان حمید کی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کرنا ایک اعزاز ہے، انہوں نے اسلامی تہذیب اور تمدن کو بہتر انداز میں پیش کیا ہے۔ رجب طیب اردوان بااصول سیاستدان ہیں، ان کے دور میں پاک ترک دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت ملی، اور پاک ترک تعلقات مختلف شعبوں میں مضبوط ہوئے۔

ملک بھر سے سے مزید