کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی مظفرآباد میں ہارڈ ویئرکی دکان پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دکاندار اور گاہک جاں بحق ہوگئے،واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔دکان کا مالک سوات کا تھا جبکہ گاہک کا آبائی تعلق ہزارہ سے تھا اور وہ عادی جرائم پیشہ تھا،تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے کی حدود لانڈھی مظفرآباد میں واقع یاسرنامی ہارڈ ویئرکی دکان پر پیر کو مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا اورجائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیےفوری طورپرکرائم سین یونٹ کوطلب کرلیا گیا ، پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت30سالہ محمد عمر رحیم عرف منا ولد گل فروش اور40 سالہ قیصر ولد منورخان کے نام سے کی گئی ، محمد عمر رحیم عرف منا مظفرآباد کالونی کا رہائشی اور اسکا آبائی تعلق سوات سے تھا جبکہ مقتول قیصر بھی مظفر آباد کالونی کا رہائشی اور اسکا آبائی تعلق ہزارہ سے تھا مقتول محمد عمر رحیم عرف منا ہاڈ ویئر کی دکان پرخریداری کے لئے آیا تھا جبکہ مقتول قیصر ہارڈ ویئر کی دکادن کا مالک تھا مقتول محمد عمر رحیم عرف منا ہارڈ ویئر کی دکان سے کچھ سامان خریدنے کےلیے آیا تھا اوردکان کے کاؤنٹر پرکھڑا ہوا تھا کہ اسی دوران 125 موٹرسائیکل پر سوار 3 مسلح ملزمان محمدعمر رحیم عرف منا کا تعاقب کرتے ہوئے آئے اورانھوں نے مقتول کو دکان کے کاؤنٹر پر کھڑا دیکھ کر اس پر فائرنگ کردی ، مقتول گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو کر زمین پر گر گیاگرنے کے باوجود مسلح ملزمان نے اس پر فائرنگ کی اورفرارہوگئے ،مسلح ملزمان کی فائرنگ کے باعث ایک کولی دکان کا کاؤنٹر چیرتے ہوئے دکاندارکے کندھے اورسینےکے قریب جا لگی اور وہ بھی شدید زخمی ہونے کےبعد دم توڑگیا، مقتول محمد عمر رحیم عرف منا جرائم پیشہ تھا اور 6 سے 7 منیشات کے کیسز میں جیل میں قیدہوچکا تھامقتول رحیم عرف منا کچھ عرصہ قبل ہی جیل سے رہا ہوا تھا ، پولیس نے جائے وقوع سے پانچ چلیدہ خول اور سی سی ٹی وی فوٹیج تحویل میں لے لی ہے، ابتدائی طور پر فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ معلوم ہوتا ہے،پولیس نے شواہد کی روشنی میں واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے۔