کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی ایوان نے سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس ترمیمی بل کی منظوری دیدی، بل کے تحت منشیات کے مقدمات کے لئے نارکوٹکس عدالتیں بنائی جائیں گی جو آزاد ہوں گی،بل وزیر قانون ضیاءالحسن لنجار نے ایوان میں پیش کیاتھا۔انہوں نے ترمیمی بل پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یہ نارکو ٹکس کنٹرول ایکٹ ہے 2024میں ہم نے الگ محکمہ بنایا تھا ، جس کی وجہ سےبہت سے معاملات عدالتوں میں چلے گئے ہیں وزیر قانون نے کہا کہ ہر ضلع میں نارکوٹکس کے لیئے ایک جج ہوتا ہے، پہلے ایسے مقدمات سیشن یا ایڈیشنل سیشن جج کے پاس جاتے تھے ترمیم کے بعد نئے قانون کے تحت پولیس کو نارکوٹکس کے کیس دیکھنے کا اختیار مل جائے گا۔