کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کی ایک تین رکنی اعلی افسران کی کمیٹی نے گجرات سرکل میں تعینات سب انسپکٹر اعجاز حسین کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ مذکورہ ایس آئی نے منڈی بہائوالدین پاسپورٹ آفس کے باہر چھاپہ مار کر مبینہ ایجنٹ کو حراست میں لیا اور پھر آفس کے اندر سکیورٹی انچارج کلیم اللہ سے 30 ہزار برامد کیے اور پھر پاسپورٹ سرکل کے انچارج محمد شریف کو بھی حراست میں لے کر مبینہ طور پر 60 ہزار روپے کی برآمدگی دکھائی اور ایف آئی آر نمبر 284/25 درج کر کے تینوں کو گرفتار کر لیا۔ مذکورہ واقعے پر ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سے رابطہ کیا اور بتایا کہ محمد شریف ایک اچھی شہرت کا حامل ملازم رہا ہے اور اس کے خلاف سازش کی گئی ہے۔