• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل سے مبینہ طور پر کود کر خاتون نے خودکشی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل سے مبینہ طور پر کود کر خاتون نے خودکشی کرلی ۔تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کی حدود گلشن اقبال بلاک 13اے الحرم پلازہ کے چوتھی منزل سے گر کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔متوفیہ کی شناخت 40سالہ ثنا دختر سکندر کے نام سے ہوئی ۔پولیس نے متوفیہ کے اہلخانہ نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ ثناء نفسیات مریضہ تھی اور غیر شادی شدہ تھی ، جس وقت یہ فلیٹ کی بالکونی سے کود رہی تھی اس کے والدین نے اس کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم متوفیہ کی قمیض پھٹ گئی لیکن اس کے باجود اس نے چھلانگ کر خودکشی کرلی ۔

ملک بھر سے سے مزید