• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ نے گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے

پشاور(آئی این پی ) پشاور ہائیکورٹ نےوزیراعلی ٰخیبر پختو نخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے اداروں کو انکی گرفتاری سے روک دیا اور درخواست گزار کو آج متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔درخواست گزار کے وکیل بشیر خان وزیر نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ کی پی علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ سے متعدد کیسوں میں حفاظتی ضمانت حاصل کی ہے تاہم ایک کیس میں سینئر سول جج اسلام آباد نے 19 جولائی کو وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے درخواست گزار کو گرفتار کرکے 21 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔وکیل نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کو اس ضمن میں کوئی حکم نہیں ملا چونکہ وہ وزیراعلیٰ ہیں اور پشاور ہائیکورٹ نے متعدد کیسز میں انہیں حفاظتی ضمانت دی ہے اور وہ ان کیسز میں پیش بھی ہو رہے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید