• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی سے منشیات فروش میاں بیوی گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سرجانی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم و ملزمہ سرجانی کے علاقے گلشن سرجانی میں منشیات فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں محمد بشیر ولد محبوب اور پروین زوجہ محمد بشیر شامل ہیں۔ گرفتار خاتون ملزمہ کا نام مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل تھا۔ملزمان سے 01کلو سے زائد (1027گرام) چرس اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید