پڈعیدن (رپورٹ غلام حیدرآکاش) کنڈیارو کے قریب محبت ڈیرو میں لڑکی فائزہ چنہ کے مبینہ قتل کا دو ملزمان کے خلاف محبت دیرو تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا،پولیس نے دونوں نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ،صوبائی وزیرداخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار اور ایس ایس پی نوشہروفیروز میر روحل کھوسہ نے محبت دیرو کی فائزہ چنہ کی اغوا زیادتی کے بعد مبینہ قتل کا نوٹس لیکر ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرکے رپورٹ طلب کرلی اور واقعہ کی تحقیقات کے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی۔پولیس کے مطابق محبت ڈیرو تھانے میں مقتولہ فائزہ چنہ کے والد اللہ ورایو کی مدعیت میں ملزمان لعل ڈنو چنہ، عبدالجبار چنہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔