اسلام آباد (این این آئی)وزارت خوراک کا کہنا ہے کہ دو چینی کمپنیوں نے پاکستان سے گدھے کا گوشت برآمد کرنے کی درخواست کی تھی، سلاٹر ہاؤس اور برآمد کے لائسنس کیلئے بھی اپلائی کر دیا۔ محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق چینی کمپنی پر واضح کیا گیا ہے کہ گوادر کے علاوہ کہیں گوشت تیار نہیں ہوگا۔ فوڈ حکام کے مطابق چینی کمپنیوں کی لائسنس درخواست پر مکمل چھان بین جاری ہے، ریگولیشنز مکمل ہونے کے بعد گدھے کا گوشت اور ہڈیاں چین برآمد ہوسکیں گی۔ حکام کے مطابق چین کو گدھے کا گوشت اور ہڈیاں بلوچستان سے گوادر کے ذریعے برآمد کی جائیں گی جس سے پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق چینی کمپنی پر واضح کیا گیا ہے کہ گوادر کے علاوہ کہیں گوشت تیار نہیں ہوگا۔ حکام کے مطابق خدشہ ہے کہ گدھے کا گوشت مقامی مارکیٹ میں سپلائی نہ ہو جائے۔