• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کی صورتحال ستمبر تک بہتر نہ ہوئی تو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے، برطانیہ، فرانس نے یہودی آبادکاروں کے تشدد کو دہشت گردی قرار دیدیا

برلن /پیرس(اے ایف پی)برطانوی وزیراعظم کیر سٹارمر نے منگل کو کہا کہ اگر اسرائیل غزہ میں صورتحال کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کرتا تو برطانیہ ستمبر میں فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کر لے گا ، انہوں نے غزہ میں جنگ بندی پر رضامندی کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔اسٹارمر نے کہا، "میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہم دو ریاستی حل کے لیے زیادہ سے زیادہ اثر کے لمحے پر ایک مناسب امن عمل میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں گے۔فرانس نے یہودی آباد کارو ں کے ہاتھوں آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم میں شریک فلسطینی کارکن و استاد کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے فرانس نے اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد کو "دہشتگردی" قرار دے دیا۔ جرمن چانسلر فریڈرک میرس نے منگل کے روز کہا ہے کہ جرمنی، فرانس اور برطانیہ آئندہ ہفتے اپنے وزرائے خارجہ کو اسرائیل بھیجنے پر غور کر رہے ہیں، غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر بین الاقوامی دباؤ بڑھ رہا ہے۔جرمن فضائیہ کے دو ٹرانسپورٹ طیارے اردن کی طرف روانہ ،ہفتے کے آخر تک یا کل ہی سے غزہ میں امداد کی فضائی ترسیل شروع کر دینگے۔جبکہ شاہ اردن عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ اقدام قابل تحسین لیکن فضائی امداد سمندر میں قطرے کے برابر ، مزید ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے کی ضرورت ہے۔

اہم خبریں سے مزید