• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹ مار اور قتل و غارت جاری، اورنگی میں ایک اور شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں جان سے گیا

کراچی(ثاقب صغیر/اسٹاف رپورٹر)شہر میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار اور ان کے ہاتھوں معصوم شہریوں کے قتل و غارت کا سلسلہ نہ تھم سکا،اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور شہری جاں بحق ہو گیا،واقعہ کے بعد ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ، رواں سال کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہریوں کی مجموعی تعداد 56 ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود اورنگی 13 نمبر میں لانڈری شاپ پر ڈاکوؤں نے ایک شخص کو لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے ، مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں اس کی شناخت 38 سالہ مصطفیٰ ولد شمشیر کے نام سے کی گئی۔مقتول دھوبی کی دکان پر کام کرتا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے موبائل فون چھینے کے دوران مقتول کو گولی مار کر قتل کیا اوراسکا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔پولیس کےمطابق مقتول مصطفیٰ 5 بہن بھائیوں میں بڑا اور غیر شادی شدہ تھا،واقعہ کے بعد ایس ایس پی ویسٹ نے ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن آغا اسلم کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید