اسلام آباد( نیوز رپورٹر) مون سون بارشوں اور سیلاب سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں 7 افراد جاں بحق ہوئے۔این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مختلف واقعات میں 15 افراد زخمی ہوئے۔ 26جون سے اب تک مون سون کے دوران مختلف واقعات میں 288 افراد جاں بحق ہوئے26 جون سے اب تک ملک بھر میں 690 زخمی ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں بارشوں اور سیلاب سے پنجاب میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں بارشوں اور سیلاب سے سندھ میں 1شخص جاں بحق ہوا۔گزشتہ 24 گھنٹے میں بارشوں اور سیلاب سے پنجاب میں 15 افراد زخمی ہوئے ۔گزشتہ 24 گھنٹے میں بارشوں اور سیلاب سے پنجاب میں 14 افراد زخمی ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں بارشوں اور سیلاب سے خیبرپختونخواہ میں 1 شخص زخمی ہوا۔