اسلام آباد( نیوز رپورٹر) حکومت پاکستان نے فلسطین کے لیے فوری امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے 100 ٹن پر مشتمل 2 کارگو طیاروں کے ذریعے امداد بھجوائے گا ۔ تر جما ن این ڈی ایم اے کے مطا بق امدادی پروازیں اگلے دو دن میں روانہ ہوں گی۔امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے اردن اور مصر کے راستے فلسطین پہنچائی جائے گی۔