• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنڈز کی دستیابی کے باوجود شمالی وزیرستان کے متاثرین کو امداد نہ مل سکی

پشاور(ارشدعزیز ملک )شمالی وزیرستان کئی برسوں کے تنازعات ٗ نقل مکانی اور تباہی کے بعد بحالی کی جدوجہد کر رہا ہے لیکن متاثرہ خاندان تاحال معاوضے کے منتظر ہیں حالانکہ حکومت نے اپنے فلیگ شپ منصوبے ایکنامک ری وٹالائزیشن اسکیم فیز ٹو کے تحت 62کروڑ ستر لاکھ روپے کی رقم باقاعدہ منظوری اور ڈپٹی کمشنر کو منتقل کر دی تھی تاہم ڈپٹی کمشنرنے متاثرین میں رقم تقسیم نہیں کی ۔منصوبے کا مقصد ان افراد کو دیرینہ مالی معاوضہ فراہم کرنا تھا جنہوں نے فوجی کارروائیوں کے دوران اپنے کاروبار املاک اور روزگار کھو دیے۔چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے اس نمائندے کو بتایا کہ فنڈز ڈپٹی کمشنر میران شاہ کو منتقل کر دیے گئے ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ متاثرین میں فوری طور پر یہ رقم تقسیم کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر جلد از جلد متاثرین کو ادائیگیاں یقینی بنائیں گے۔ڈپٹی کمشنر میران شاہ یوسف کریم نے اس نمائندے کو بتایا کہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی آئندہ تین سے چار روز میں کر دی جائے گی تاہم انہوں نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ یہ ادائیگیاں کئی ماہ تک کیوں تاخیر کا شکار رہیں۔سرکاری ریکارڈ کے مطابق تین اپریل دو ہزار چوبیس کو پشاور میں ہونے والے نویں اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں 383 متاثرین کے کیسز کی منظوری دی گئی جنہیں تین زمروں میں تقسیم کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید