• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کے ثبوت موجود، فیصلہ قانون کے مطابق ہونا چاہئے، مصدق ملک

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک ‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کے ثبوت موجود ہیں تاہم فیصلہ قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی رکن شفقت اعوان نے عدالتی تضادات اور جھوٹے گواہوں کا ذکر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اصل کرداروں کو چھوڑا جا رہا ہے۔جن لوگوں نے تنصیبات پر حملہ کیا ہے ان کو پھانسی ہونی چاہئے ۔ میزبان حامد میر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما عبداللطیف چترالی کی نااہلی اور علی امین گنڈا پور کی ممکنہ گرفتاری کی خبر دی انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈا پور کو ناصرف گرفتار کیا جاسکتا ہے بلکہ وہ بھی نااہل ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے خیبرپختونخوا میں گدھے کے گوشت کی برآمدگی پر بھی تشویش ظاہر کی۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی پیشگوئیاں سچ ثابت ہو رہی ہیں تو اس کا مطلب ہے انہیں اندر سے خبر دی جارہی ہے یا وہ ولی بن گئے ہیں یا ان کے پاس وہ لسٹ موجود ہے جو لوگ نو مئی میں ملوث تھے۔
اہم خبریں سے مزید