• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر 1 فیصد انفراسٹر کچر ڈویلپمنٹ سیس عائد کرنے کا معاملہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )حکومت افغانستان نےپاکستان کےراستےافغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر خیبرپختون خواہ حکومت کی جانب سے ایک فیصد انفراسٹر کچر ڈویلپمنٹ سیس عائدکرنےکا معاملہ پاکستان کی وفاقی حکومت کے سامنےاٹھا دیاہے ۔ افغان حکومت نے حکومت پاکستان سے ایک فی صدسیس ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔حکومتی ذرائع کےمطابق نائب وزیرصنعت اورتجارت کی سربراہی میں افغان وفدنےحالیہ دورہ پاکستان کے دوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پرخیبر پختون خواہ حکومت کی جانب سے سیس عائد کرنے کا معاملہ اٹھایا۔
اہم خبریں سے مزید