لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی لوک سبھا میں تقریر کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ مکمل طور پر کنفیوز دکھائی دئے۔ انہوں نے لکھی ہوئی تقریر کی جس میں وہ پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ اور اس کی تحقیقات کی تاریخوں میں الجھے ہوئے نظر آئے۔ وہ بار بار یہ کہتے رہے کہ حملے کی تحقیقات 22 مئی کی رات کو شروع ہوئی۔ یہاں تک کہ ملحقہ بنچ کے ایک رکن وزیرداخلہ کو یہ بتاتے نظر آئے کہ حملہ 22 اپریل کو ہوا تھا۔ لیکن امیت شاہ بار بار 22 مئی 2025 ہی دہراتے رہے۔